کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ایک سال کے دوران صوبے میں سیکڑوں بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعمیر نو پبلک اسکول اور دیگر نجی تعلیم اداروں کا اہم کردار ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے یہ با ت انہوں نے پیر کو تعمیر نو پبلک اسکولو ں کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈ اورانعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے نسیم لہڑی ، حافظ طاہر نے بھی خطاب کیا مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے صوبے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاہے اوراب تک صوبے میں سیکڑوں غیرفعال اسکولوں کو فعال کرکے اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایاگیا ہے جہاں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں سے باہر طلباء کو تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جائے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں مجیب الرحمٰن قمبرانی نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور تعریفی اسنادتقسیم کیں اور امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلباء اوراساتذہ کیلئے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا۔