• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ برفباری:ڈی جی PDMA کادورہ کان مہترزئی،انتظامات کاجائزہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان غوریزئی نے شمالی اور وسطی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کے تناظر میں ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں قائم پی ڈی ایم اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اورصورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرریسکیو کو ہدایت کی کہ کوئٹہ میں قائم پی ڈی ایم اے کے تمام ریسکیو اسٹیشنز کو ہائی الرٹ رکھا جائے جبکہ چمن، ضلع قلعہ عبداللہ، لک پاس اور کولپور میں ٹیموں اور وسائل کی مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھےکسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کو یقینی بنائے۔
کوئٹہ سے مزید