• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین اللہ خان نورزئی کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے،جمعیت ن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ، چمن کی مجلس عاملہ کے ارکان امیر مولوی احمد خان ، حاجی فیض اللہ خان خواجہ زئی ، امین اللہ کاکوزئی و دیگر نے نورزئی قبائل کے سربراہ حاجی امین اللہ خان نورزئی کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ چمن قلعہ عبداللہ میں عرصہ دراز سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، چمن شہر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال ، جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شریف شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرکے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے ہمیشہ قیام امن کیلئے عملی جہدوجہد کی ہے اب بھی بدامنی کے خاتمے کیلئے چمن کےعوام کے شانہ بشانہ ہیں حاجی امین اللہ خان نورزئی صرف نورزئی قبائل کے سربراہ ہی نہیں بلکہ دیگر قبائل کیلیے بھی معزز اور قابل احترام شخصیت ہیں ان کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید