• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائش سے انتہائی فاصلے پر پولنگ اسٹیشن قائم کرنا ووٹرز کیساتھ زیادتی ہے

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں گزشتہ روز بعض افراد کی طرف سے کلی گل محمد شیخ ماندہ کے بعض پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے کی گئی بے بنیاد پریس کانفرنس کو لاعلمی اور غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وارڈز رقبے کے لحاظ سے نہایت وسیع و عریض ہیں جس کی وجہ سے ووٹرز سے انتہائی فاصلے پر پولنگ اسٹیشن قائم کرنا ووٹرز کے ساتھ صریح زیادتی ہے۔ اس قسم کا ناجائز اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
کوئٹہ سے مزید