• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کے نام پر کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ،یوسف خلجی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو ترقیاتی کاموں کے نام پر کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے ، چند دن میں مکمل ہونے والا کام 6 ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، حکومت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلداز جلد مکمل کرائے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ صوبے کا دارالحکومت ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کو چوڑا کرنے کے نام پر سڑکیں کھود کر چھوڑ دی گئی ہیں جس سے اٹھنے والے گرد وغبار کے باعث شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات درپیش ہیں ، کاسی روڈ اور گوالمنڈی چوک پر ترقیاتی کاموں کے نام پر گڑھے بناکر چھوڑ دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے سارا دن ٹریفک جام رہتا ہے اسی طرح زرغون روڈ ، سائنس کالج چوک پر بھی ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ٹھیکیداروں کو پابند کرے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے ۔
کوئٹہ سے مزید