وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کی دینی و روحانی خدمات پر ان سے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا۔
اُنہوں نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس میں آنے والے عقیدت مندوں کی بہترین میزبانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، ان سے محبت سے پیش آئیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وارڈن اور افسران عرس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں۔