• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب اکبر بگٹی کے وفات کے دن سازش کی گئی، دفاعی تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاربریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار حسن نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے وفات کا دن بھی ہے اس لیے بھی سازش کی گئی .

بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اصل مقصد یہ ہے کہ پاکستان سی پیک نہ بنا سکے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار حسن نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بہت بڑی کامیابی ہے لیکن سب سے زیادہ ضروری ہے عوام میں سپورٹ ہونا ماہ رنگ بلوچ نے پچھلا پورے مہینہ ایک فساد برپا کئے رکھا۔ کوشش کی کہ سیکورٹی فورسز حملہ کریں۔نواب اکبر بگٹی کے وفات کا دن بھی ہے اس لیے بھی سازش کی گئی۔ آپریشن تو چل رہے ہیں ۔ عزم استحکام کے جتنے بھی اہداف ہیں یقیناً پوری قوم نے اس کو لڑنا ہے ۔دو دن سے بھارت باتیں کر رہا تھا کہ پاکستان میں جنگ شروع ہوگی۔بڑے پیمانے پر ایک ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ بروقت ایکشن کیا گیا اور یقیناً ان آپریشنز میں شہادتیں بھی ہوتی ہیں۔ جس جوانمرد ی سے مسلح افواج ان کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ 

جنرل عاصم منیر نے عزم کر رکھا ہے کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے لیکن ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ماہ رنگ بلوچ جو دو چار یا سو مسنگ لوگوں کی سپورٹ میں کھڑی ہوتی ہیں اس وقت انہیں سانپ سونگھا ہوا ہے اگر وہ محب وطن ہیں تو سیکورٹی فورسز کے لیے کیوں کھڑی نہیں ہوئیں۔

 ان دہشت گردوں کا اصل مقصد یہ ہے کہ پاکستان سی پیک نہ بنا سکے۔ اس کے لیے ہم سب کو بطور قوم کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔حکومت کو چاہیے تمام ریسورسز فوج کو دیں جس میں جدید آلات ہیں اور جو کچھ بھی دے سکتے ہیں دیں تاکہ ان کے پاس دہشت گردوں سے زیادہ اچھے ہتھیار ہوں اور وہ مقابلہ کرسکیں ۔ 

اہم خبریں سے مزید