مریدکے(نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی اور رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق کے والد رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود جیب تراشوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت کئی شہریوں کے موبائل فونز نکال لیے، اطلاع پر پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی تاہم رات گئے موبائل فون نہ مل سکے، تھانہ صدر مریدکے پولیس سےرابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے کہا ابھی تک کوئی تحریری درخواست نہیں ملی۔