کراچی (افضل ندیم ڈوگر )بھارتی شہر احمد آباد کے ائرپورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین ایئرلائن کے طیارے نے کراچی کا رخ کرکے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، پرواز رات گئے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایتھوپین ائیرلائن کا ایک بوئنگ 737 کارگو طیارہ پرواز ای ٹی 3644 کے طور پر ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے اڑان بھر کر بھارتی شہر احمد آباد پہنچا۔ جہاں طیارے نے پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 15 منٹ پر احمد اباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ طیارہ رن کے عین قریب پہنچ گیا مگر لینڈنگ نہ کر سکا۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 1500 فٹ کی بلندی سے واپس گو اراونڈ پر چلا گیا۔ بعد اذاں پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کردیا اور سوا گھنٹہ بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 31 منٹ پر اس طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔