• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف صحافی محسن بیگ کے بڑے بھائی محمد جمیل بیگ انتقال کرگئے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) معروف صحافی اور سیاسی مبصر محسن بیگ کے بڑے بھائی محمد جمیل بیگ پیر کو یہاں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے انہیں شام کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ میں عمائدین اور سرکردہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان میں سابق وزیراعظم پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف، سینیٹر ناصر بٹ، رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ، اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی بھی شامل تھے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل اور قرآن خوانی محسن جمیل کی رہائش گاہ نمبر 15، اسٹریٹ 20، ایف ایٹ ٹو میں آج (منگل) کو نماز عصر کے بعد شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید