• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، 230 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں230پوائنٹس کی کمی، 55.88 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں34ارب47لاکھ 65ہزار روپے کی کمی، کاروباری حجم بھی 24.62فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن جلد ہی مالیاتی اداروں کی منتخب سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور 100انڈیکس 359پوائنٹس کے اضافے سے 79ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم دوپہر کے بعد ایک بار پھر فروخت کا رحجان بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں آگئی ۔
اہم خبریں سے مزید