• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کربلا، امام حسینؓ کے چہلم میں 2 کروڑ 10 لاکھ افراد کی شرکت

کربلا (اے ایف پی )عراق کے مقدس شہر کر بلا میں اربعین (امام حسین ؓ)کے موقع پر دو کروڑ 10لاکھ سے زائد افراد زائرین جمع ہوئے ۔ جو گزشتہ اتوار کو اپنی انتہا کو پہنچ گئے ۔ جس میں انہوں نے غزہ کے فلسطینیوں سے بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔ اربعین جس کا عرب میں مطلب 40ہے ۔ یہ شہداء کر بلا کے چہلم کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ جس میں نواسہ رسول ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھ 72اہل بیت یزید کے لشکر کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے ۔ کربلا ہی میں امام حسین اور ان کے بھائی حضرت عباس علمدار مدفون ہیں ۔ اس سال اس حوالے سے تقریبات میں زائرین نے بڑی تعداد میں فلسطینی پر چم لہرائے ۔ اربعین پر زائر ین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 14لاکھ 80ہزار 620رہی ۔ جن میں 35لاکھ ایرانی زائرین بھی شامل ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید