اسلام آباد(مہتاب حیدر) پسند کی پوسٹنگ کے لیے غیر معمولی اثر و رسوخ دیکھنے کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے جواد الحسن ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کو 120دن کے لیے معطل کر دیا۔پیر کو ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی ہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ سے، ایف بی آر / سیکرٹری ریونیو ڈویژن نے 20.08.2024 کو "چوائس پوسٹنگ" کے لیے بیرونی اثر و رسوخ کے حوالے سے سرکلر جاری کیا، اس مشق میں مجاز اتھارٹی۔ سول سرونٹس ( ڈسپلن) رولز 2020 کے قاعدہ 5(1) کے تحت عطا کردہ اختیارات میں جواد الحسن، پی سی ایس/بی ایس 18، جو اس وقت ڈپٹی کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کے عہدے پرہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں فوری طور پر 120 دن کے لیےمعطل کردیا ۔