• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر آئی آر سروس کے 3 عہدیداروں کو ایڈیشنل چارج دینے کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈویژن حکومت پاکستان نے پیر 26اگست کو نوٹیفکیشن نمبر 2256آئی آر ون 2024ء جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنیادی سکیل نمبر 20کے دو ان لینڈ ریونیو سروس کے عہدیداروں اور ایک بنیادی سکیل 19کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو ہنگامی ضرورت کی بنیاد پر اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد اعجاز خان آئی آر ایس/بی ایس 20کو جو کہ ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کراچی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اُن کو ڈائریکٹر آئی آر ایس اکیڈمی کراچی کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ فیصل اصغر بنیادی سکیل 20ان لینڈ ریونیو سروس جو کہ فیصل آباد کے کمشنر آئی آر اپیلز ون کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اُن کو فیصل آباد کے ہی کمشنر آئی آر اپیلز ٹو کا بھی ایڈیشنل چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ولایت خان آئی آر ایس بنیادی سکیل 19جو راولپنڈی کے کمشنر آئی آر سٹی زون ریجنل ٹیکس آفس کے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں‘ اُن کو کمشنر آئی آر (آئی پی/ایچ آر ایم/ٹی ایف ڈی) راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس اہم نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ریونیو ڈویژن‘ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے اسپیشل اسسٹنٹ‘ ایف بی آر کے تمام ممبر صاحبان‘ ڈائریکٹر جنرل ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی‘ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ‘ چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی اور دوسرے متعلقہ عہدیداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید