• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو بجلی کی قیمتوں، ٹیکسز اور اپنی مراعات میں کمی کرنا پڑیگی، حافظ نعیم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بدھ کو کامیاب ملک گیر شٹرڈاؤن ہو گا، حکمرانوں کو بجلی کی قیمتوں، ٹیکسز اور اپنی مراعات میں کمی کرنا پڑے گی، یکم ستمبر سے شروع ہونے والی ملک گیر ممبرسازی کمپین میں خواتین کو بھی ممبر بنایا جائے گا، جماعت اسلامی حلقہ خواتین رابطہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ضلعی و زونل ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید