• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر عدالت برہم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وکلاء صفائی کی جانب سے 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر تاریخ پر میڈیا ٹاک ہوتی ہے ، سیاسی قیادت ملاقات کرتی ہے ، پراسیکیوشن سمیت 200سے زائد ملازمین تعینات کئے جاتے ہیں ، سماعت کے دوران صرف ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھتی۔ عدالت نے وکلا صفائی کو گواہ پر جرح کیلئے ایک اور موقع دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے وکلا صفائی سے استفسار کیا کہ پھر آپ جرح کیوں نہیں کر رہے؟ حاضر وکلا نے کہا کہ جرح مرکزی وکلا صفائی کریں گے۔ اس پر فاضل جج نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر وکلا صفائی حاضر نہ ہوئے تو ہمارے پاس قانونی پراسس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ میری بیرک میں چوہے ہیں ، میں نماز پڑھتی ہوں تو چوہے چھت سے گرتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے بیان پر جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر کے حکم دیا کہ یہ مسئلہ حل کریں۔
اہم خبریں سے مزید