• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 4پیسے کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 20پیسے تک کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت میں26پیسے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 15پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.40روپے سے کم ہو کر 278.25روپے اور قیمت فروخت 278.65 روپے سے کم ہو کر 278.50 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 پیسے کی کمی سے279.16 روپے سے کم ہو کر 279.12 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.00 روپے پر برقرار رہی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 310.35 روپے سے کم ہو کر 310.15 روپے اور قیمت فروخت 6 پیسے کی کمی سے 312.28 روپے سے کم ہو کر312.22 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 28 پیسے کے اضافے سے 366.33 روپے سے بڑھ کر 366.61 روپے اور قیمت فروخت 16 پیسے کے اضافے سے 368.64 روپے سے بڑھ کر 368.80 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید