• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخلاقیات کے قانون کو نرمی سےنافذ کیا جائے گا، طالبان حکام

کابل (اے ایف پی) بین الاقوامی برادری اور افغانوں کی جانب سے نئی پابندیوں پر تشویش کے اظہار کے بعد افغانستان کے طالبان حکام نے گزشتہ روز کہا کہ حال ہی میں منظور شدہ اخلاقیات کے قانون کو نرمی سے نافذ کیا جائے گا۔افغان وزارت انصاف کی جانب سے بدھ کو اعلان کردہ 35 آرٹیکل کے قانون کے مطابق، خواتین کو خود کومکمل طور پر ڈھانپنا چاہیے اور عوامی مقامات پراپنی آواز بلند نہیں کرنی چاہیے۔یہ شق رویے سے لے کر لباس اور سماجی تعاملات تک وسیع پیمانے پر شرائط عائد کرتی ہے، جس میں مردوں کے لباس اور داڑھی کی لمبائی کے ساتھ ساتھ ہم جنس پرستی، جانوروں کی لڑائی، عوامی اور غیر مسلم تعطیلات میں موسیقی بجانے پر پابندی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید