انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 608 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔