وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے منکی پاکس (وائرس) کی روک تھام کے لیے اسکریننگ کو مزید سخت بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی کی صدارت میں ایئر پورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔
اس دوران ملک بھر کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر منکی پاکس اسکریننگ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی ایئر پورٹس اتھارٹی نے ہدایت کی کہ لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹس پر منکی پاکس کی اسکریننگ کا عمل مزید سخت کیا جائے۔
ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ منیجرز کو ہدایت کی کہ بیرون ملک سے آئے مسافروں کی اسکریننگ کا ڈیٹا محفوظ کیا جائے۔