• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ کرکے جسلہ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی، بیرسٹر عقیل

بیرسٹر عقیل : فوٹو فائل
بیرسٹر عقیل : فوٹو فائل

وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرکے حالات سے آگاہ کیا، جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات غیر معمولی بات نہیں، بانی پی ٹی آئی سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا تھا، سیکیورٹی صورتحال دیکھتے ہوئے علی امین گنڈاپور سے آفیشل طریقے سے رابطہ ہوا، حکومت نے علی امین گنڈاپور کو حالات سے متعلق آگاہ کیا اور ان سے جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے سیکیورٹی صورتحال ری چیک کرنے کیلئے اگلے دن پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ کوشش سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے حالات دیکھتے ہوئے جلسے کیلئے این او سی منسوخ کیا تھا، پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی مشروط اجازت دی۔

 بیرسٹر عقیل ملک نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک نہ کسی نے توسیع مانگی اور نہ ہی دی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید