افریقی ملک اسواتینی (سابقہ سوازی لینڈ) کے بادشاہ مسواتی سوئم کی 15 بیویوں اور 30 بچوں کے ہمراہ دبئی کے سرکاری دورے کی ایک پرانی ویڈیو پھر وائرل ہوگئی۔
ابوظہبی ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسواتی سوئم اپنی 15 بیویوں، 30 بچوں اور 100 ملازمین کے ہمراہ یو اے ای پہنچے، جس کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کو تین ٹرمینلز بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
10 جولائی 2025 کو شاہ مسواتی اپنے پرائیویٹ جیٹ میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اترے تھے۔ اتنے بڑے قافلے سے ہوائی اڈہ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بادشاہ مسواتی سوئم اقتصادی معاہدوں پر بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے تھے۔ تاہم اب ان کی شاہی زندگی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں بادشاہ کو چیتے کے پرنٹ والے روایتی لباس میں ملبوس دیکھا گیا، جبکہ اس کی 30 بیویاں رنگ برنگے افریقی لباس میں دیدہ زیب تھیں۔
100 ملازمین بادشاہ اور ملکہ کے سامان کو سنبھالتے ہوئے دیکھے گئے، بادشاہ کے شاہانہ طرز زندگی سے پوری دنیا حیران ہے۔
خیال رہے کہ افریقی ملک سوازی لینڈ، جسے اب اسواتینی کے نام سے جانا جاتا ہے، پر بادشاہ مسواتی III کی حکومت ہے، جن کی 30 بیویاں ہیں، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے والد کی 70 سے زیادہ بیویاں تھیں، جن میں سے تقریباً 210 سے زیادہ بچے اور تقریباً 1000 پوتے ہیں۔
بادشاہ مسواتی سوئم دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ اس کی 15 بیویاں اور 30 سے زیادہ بچے ہیں۔
بادشاہ مسواتی سوئم، جو افریقہ کے واحد مطلق العنان حکمران ہیں، وہ 1986 سے اقتدار میں ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ان کی ذاتی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔
دوسری جانب، اسواتینی میں تعلیم اور صحت کا نظام زوال کا شکار ہے، اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے اور بہت سے طلبہ مالی تنگی کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
عالمی بینک کے مطابق 2021 میں بے روزگاری کی شرح 23 فیصد سے بڑھ کر 33.3 فیصد ہو گئی۔