پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج بڑا فیصلہ تھا، جس سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا گیا، ہماری تحریک نئے ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی کو محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی ہدایات دی، دونوں کی نامزدگی کے لیے کارروائی شروع ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری تحریک نئے ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گی، عمر ایوب اور شبلی فراز ہمارے لیڈر ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کے معاملات عدالت میں درست ہوتے ہیں تو اپنی جگہ سنبھال لیں گے۔