• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ اسکواڈ میں آصف آفریدی کی شمولیت پر اعتراضات سامنے آگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں 39 سالہ اسپنر آصف آفریدی کی شمولیت پر اعتراضات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کے بجائے اسپنر آصف آفریدی کو پاکستانی ٹیسٹ اسکواد میں برقرار رکھنے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف آفریدی کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر اعتراضات سامنے آئے ہیں، اینٹی کرپشن کی جانب سے حال ہی میں سزا مکمل کرنے کے معاملے کو بھی اٹھایا گیا۔

رکن سلیکشن کمیٹی کے مطابق آصف آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی رکن کے مطابق نعمان علی ٹیسٹ اسکواڈ میں فرسٹ چوائس ہیں، فٹنس کا مسئلہ ہوتا ہے تو ایک تجربہ کار بولر ہونا چاہیے۔

کمیٹی رکن کے مطابق عمر کی حد کی پابندی نہیں ہونی چاہیے، اگر کسی کی ضرورت ہے تو کھیلنا چاہیے، کسی کرکٹر کو منتخب نہ کرنے سے متعلق نہیں بتایا۔

رکن سلیکشن کمیٹی کے مطابق آصف آفریدی ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیل چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید