قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی، جس کے بعد سینیٹ میں پی ٹی آئی ارکان ایوان سے نکل گئے، قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے سیف اللّٰہ ابڑو سے غصے میں مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کو ڈسٹرب کرتے ہیں۔
سیدال خان ناصر نے سیف اللّٰہ ابڑو کو غصے میں کہا کہ شٹ ڈاؤن، جس پر سیف اللّٰہ ابڑو نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ انگلی نیچے کریں۔
بعد ازاں سینیٹ میں تحریک انصاف کے ارکان واپس ایوان میں آ گئے، سیدال خان ناصر نے کہا کہ ایوان میں کورم پورا نکلا ہے، سیف اللّٰہ ابڑو نے دوبارہ سینٹ میں کورم کی نشاندہی کی، پی ٹی آئی ارکان سینیٹ سے دوبارہ واک آؤٹ کر گئے۔