• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے نجی اسپتال کے واش روم سے نومولود ملا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی کے علاقے کھارادر میں نجی اسپتال کے واش روم سے نومولود ملا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر ڈرپ لگوانے اہلخانہ کے ساتھ اسپتال آئی تھی، باتھ روم گئی جہاں بچے کو جنم دے کر بغیر اطلاع فرار ہوگئی۔

چیئرمین اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے واش روم سے بچے کو نکال کر ابتدائی طبی امداد دی، بچے کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 نجی اسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش کے لیے کھارادر تھانے کو اطلاع دے دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید