• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: بیوی کو منشیات کیس میں پھنسانے کی کوشش شوہر کو الٹی پڑ گئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سنگاپور میں شوہر کی جانب سے بیوی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں پھنسانے کی کوشش الٹی پڑ گئی، عدالت نے شوہر کو 4 سال قید کی سزا سنادی۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ تان شیانگ لونگ نے ایسا اس لیے کیا کہ سنگاپور میں 500 گرام سے زیادہ چرس اسمگلنگ کے جرم کی سزا موت ہے۔

لہٰذا اس نے بیوی کی گاڑی میں بھنگ چھپائی تاکہ منشیات اسمگلنگ کیس میں اسے موت کی سزا ہوجائے اور اس کی جان چھوٹ جائے۔

تان شیانگ لونگ کی شادی کے ایک سال بعد ہی بیوی سے علیحدگی ہو گئی تھی اور وہ بیوی سے طلاق چاہتا تھا۔ مگر طلاق کےلیے 3 سالہ مدت پوری ہونے کے ملکی قانون کے باعث طلاق نہیں لے سکا۔

تان کو 29 اگست کو تین سال اور دس ماہ قید کی سزا سنائی گئی، اس نے چرس رکھنے کے جرم کا اعتراف کیا، جو کلاس اے کی ایک ممنوعہ منشیات ہے۔

جھوٹی گواہی کے ایک اور جرم کو اس کی سزا میں شامل کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید