• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے غزہ و مغربی کنارے میں وحشیانہ حملے جاری، 88 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کو تدفین کے لیے لیجایا جا رہا ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کو تدفین کے لیے لیجایا جا رہا ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔ 

اسرائیلی طیاروں نے خان یونس، غزہ شہر اور رفح میں بم باری کی۔ جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں سمیت مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں اسلامی جہاد عسکری ونگ کے سربراہ محمد جابر ابو شجاع سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ حزب اللّٰہ نے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوجی بیرکوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

مسلح اسرائیلی فوجی شکاریوں کی طرح نہتے فلسطینوں پر ٹوٹ پڑنے کے لیے دوڑ رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
مسلح اسرائیلی فوجی شکاریوں کی طرح نہتے فلسطینوں پر ٹوٹ پڑنے کے لیے دوڑ رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر اسرائیلی فائرنگ کے بعد امدادی تنظیم نے غزہ میں کام روک دیا ہے۔ 

برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے امدادی تنظیم پر اسرائیلی حملے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے، یہ اجلاس آج ہوگا۔

دریں اثنا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلیے اسرائیل میں مظاہرہ کیا گیا، یرغمالیوں کے اہل خانہ نے مظاہرے  کے دوران غزہ سرحد پر لگی باڑ عبور کرلی۔

باڑ عبور کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت ان کے بچوں کو نہیں بچا رہی تو اب وہ خود بچائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید