• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی کابینہ کی فلاڈیلفی کوریڈور پر فوج برقرار رکھنے کی منظوری

فلاڈیلفی کوریڈور ـــ فائل فوٹو
فلاڈیلفی کوریڈور ـــ فائل فوٹو

اسرائیلی کابینہ نے فلاڈیلفی کوریڈور پر فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ارکان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حماس کو سمجھوتا کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور جنگ بندی معاہدے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 کابینہ ارکان نے اس اقدام کی حمایت میں ہیں، اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآو گالانٹ نے مخالفت کی جبکہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ووٹنگ میں حصّہ نہیں لیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور پر فوج رکھ کر جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات میں مضبوط پوزیشن حاصل کرنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید