• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف پارٹنرسکولوں کے میٹرک میں پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے میٹرک امتحانات 2024میں پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے۔ تقریب میں سیکرٹر ی سکولزایجوکیشن خالد نذیر وٹو، نوشین عدنان، فاروق رشید، شاہد فرید اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اریہ بنتِ عبدالرحمن نے ڈی جی خان بورڈ میں 1187نمبرحاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔مریم بی بی نے ساہیوال بورڈ میں 1116نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد عمیر اور علینہ آصف قریشی نے ڈی جی خان بورڈ میں 1185 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سرگودہا بورڈ میں سمیہ کرن نے1180نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کے تقریباً 1 لاکھ سے زائدطلباء نے میٹرک سالانہ امتحان میں شرکت کی اور نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔
لاہور سے مزید