• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزہ زار: شہری کواغواء کرکے 10لاکھ تاوان کی وصولی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سبزہ زار کے علاقے میں شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرکے ملزمان نے 10 لاکھ روپے تاوان وصول کر لیا۔ عمار کوگاڑی آگے لگا کرروک لیا، اور اسے لے کر گھومتے رہے۔ پہلے خود کو سی آئی اے اور پھر ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا، ملزمان نے پہلے 50 لاکھ تاوان مانگا اور نہ دینے کی صورت میں مقابلے کی دھمکی دی، عمار نےمختلف رشتے داروں سے مختلف پوائنٹس پر رقم منگوا کر ملزمان کو دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور سے مزید