• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اخراجات میں کمی کریں، نواز شریف

نواز شریف : فوٹو فائل
نواز شریف : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اخراجات میں کمی کریں۔

 ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے ہدایت کی کہ ن لیگ کی دونوں حکومتیں اپنے اخراجات کا جائزہ لیں اور جہاں گنجائش نکلتی ہو نکالیں اور اسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کریں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

 اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کو بہتر بنانے کیلئے مزید اصلاحات کی ہدایت بھی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید