• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہر 5میں سے 4افراد رشتہ ازدواج سے منسلک ہیں ، شادی شدہ افراد میں خواتین ، دیہی آبادی اور 50سال سے زائد عمر کی شرح زیادہ ہے ، مردوں کی نسبت خواتین میں شادہ شدہ ہونے کی شرح 12فیصد زیادہ ، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، یہ سروے 28 جون سے 10 جولائی 2024 کے درمیان کیا گیا۔اس سوال پر کہ آپ شادی شدہ ہیں ؟سروے میں 80 فیصد پاکستانیوں نے شادی شدہ ہونے کا کہا ، جبکہ 20 فیصد نے غیر شادی شد ہ ہونے کا بتایا۔شہروں میں 75 فیصد ،جبکہ دیہاتوں میں 83 فیصد افراد نے شادی شدہ ہونے کا کہا، مردوں کی نسبت خواتین میں شادی شدہ ہونے کی شرح 12 فیصد زیادہ دیکھی گئی ۔سروے سے حاصل نتائج کو عمر کے لحاظسے دیکھا جائے تو30سال تک کی عمرکے56فیصد افراد نے شادی شدہ ہونے جبکہ 44فیصد نے غیر شادی شدہ ہونے کاکہا۔30سال سے 50سال کی عمر کے 91فیصد نے شادی شدہ ہونےجبکہ9فیصد نے غیر شادی شدہ ہونے کابتایا،جبکہ50سال سے زائد عمر کے 96فیصد افراد نے سروے میں شادی شدہ جبکہ 4فیصد نے غیر شادی شدہ ہونے کا جواب دیا۔اس سوال پر کہ آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہوگیا؟سرو ے میں شامل 17فیصد افرادنے 2سے5سال کا عرصہ ہونے کا کہا،30فیصدنے 5سے10سال، 17فیصد نے10سے15سال، 14فیصد نے15سے20سال ،9فیصدنے20سے25سال جبکہ 13فیصدنے شادی کو 25سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کا کہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید