• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رؤف حسن ترلے کررہے ہیں کہ این آر او دے دو، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ رؤف حسن این آر او کےلیے منت سماجت پر آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی بھی فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں، یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روف حسن ترلے کر رہے ہیں کہ این آر او دے دو، بانی پی ٹی آئی اندر سے کہہ رہے ہیں کہ فوج کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی سے سوال کروں گا، کیا وہ فوج کے ساتھ یہ مذاکرات کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہیے، پوچھتا ہوں اس پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا کیا موقف ہے؟

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ محمود اچکزئی کو میری بات غلط لگے تو مجھے ٹوک دیں، میں اپنی بات واپس لے لوں گا، سمجھنا ہوگا یہ نیا نظام ہے، نئی قیادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانا نشہ ہے، ان کے گود میں پرورش پائی، وہ گود بار بار یاد آتی ہے، یہ بھول جاتے ہیں کہ نہ شجاع رہا نہ باوجوہ رہا،نہ فیض رہا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ان کو بھنگ کی طرح نشے کا ٹھرک لگا ہے، انہیں بار بار وہی یاد آرہا ہے، مذاکرات کرنے ہیں تو کرلیں ورنہ منت کا کوئی اور طریقہ دریافت کرلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جن کو یہ آوازیں مار رہےہیں، ان سے مذاکرات کرنے ہیں، تو کرلیں، کہتے ہیں ہمارا اتحاد ہے، اس کے سربراہ محمود اچکزئی ہیں، وہ مذاکرات کریں گے۔ پہلے اپنےگھرمیں فیصلہ کرلیں کہ مذاکرات کرنے کس سے ہیں، جن سے مذاکرات کرنے ہیں، ان سے بھی کرلیں، ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ان کے حالات ہیں اس میں یہ چاہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں ریلیف دے، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہوگا، کسی قسم کے مذاکرات کسی کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید