• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار 3837 میگا واٹ ہو گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ توانائی نے صوبۂ سندھ میں قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے متعلق تفصیلات جمع کرا دیں۔

وزارتِ توانائی کے قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے تحریری جواب کے مطابق صوبۂ سندھ میں قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار 3837 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں قابلِ تجدید توانائی کے 58 منصوبے فعال ہیں۔

وزارتِ توانائی کے مطابق وِنڈ پاور کے 36 منصوبوں کے ذریعے 1845 میگاواٹ جبکہ شمسی توانائی کے 10 منصوبوں سے 680 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ 4 ہائیڈل منصوبوں سے 1053 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے، شوگر ملز کے گَنے کے پھوک (چھلکے) سے 259 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سندھ میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو ترقی دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید