وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت پر بات کررہے ہیں۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودیہ کےساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پر بھی بات ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بات چیت جلد فائنل ہو جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، جلد منظوری ہو گی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے علاوہ بھی کمرشل اداروں سے لینڈنگ پر بات چیت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کیلئے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔