• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان نے اپنے ’کرش‘ سے متعلق بات کرنے سے انکار کر دیا

احسن خان—فائل فوٹو
احسن خان—فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احسن خان نے اپنے ایک بیان سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران ناصرف شو کے میزبان اداکار عمران اشرف بلکہ آڈیئنس نے بھی احسن خان سے متعدد دلچسپ سوالات پوچھے۔

احسن خان کی جانب سے ایک سوال پر دیا گیا جواب سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو کی صورت میں وائرل ہو گیا۔

اس ویڈیو میں احسن خان نے اپنے کرش سے متعلق بات کرنے سے انکار کر دیا۔


احسن خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ جب آپ کے بچے بڑے ہو رہے ہوں اور آپ کی اہلیہ بھی آپ کا انٹرویو سُن رہی ہو تو میرے خیال میں دوسری خواتین کی تعریف نہیں کرنی چاہیے، اپنی بیگم کی تعریف زیادہ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کی عزت و احترام میں اپنے کرش کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کروں گا۔

احسن خان نے مزید کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے ڈرتا نہیں، مگر کسی کی محبت کا مان بھی رکھنا چاہیے، اپنی اہلیہ سے محبت اور ان کی عزت کے لیے کرش سے متعلق بات نہیں کروں گا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بہت خوبصورت لوگ اور چہرے ہیں، آپ کو کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاتا ہے مگر میں اس بارے میں بات کرنا نہیں چاہوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید