• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ و شراب کیس: وزیرٍ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی   اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں راہداری ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس شاہد خان نے سماعت کی جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ پہنچے۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے درخواست گزار علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے تک گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

علی امین گنڈا پور نے آج پشاور ہائی کورٹ میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، غیر قانونی ایف آئی آر ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ ہو گا ہر حال میں ہو گا، جلسے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو دیکھنا ان کے ساتھ کرتے کیا ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ گورنر چاہتے ہیں کہ میں ان کا نام لوں اور ان کی کوئی حیثیت بنے۔

قومی خبریں سے مزید