• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھے جانے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھا جا سکتا ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے بیان میں بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو فعال رکھنے کے لیے گزشتہ روز مشاورتی اجلاس وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت منعقد کیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ وفاق سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا نے بتایا کہ صوبے کے 14 ریجنز میں 817 یوٹیلیٹی اسٹورز ہیں جن میں 2249 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت پر آئی ایم ایف کا پریشر ہے، تاجر اور ملازمین سب ہڑتال کر رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید