اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دسمبر 2025ء کی ورکرز ترسیلات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.07 ارب ڈالرز وطن بھیجے، دسمبر 2024ء کی ترسیلات دسمبر 2023ء سے 29 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے سعودی عرب سے 77 کروڑ جبکہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالرز بھیجے ہیں۔
اسی طرح برطانیہ سے 45 کروڑ، یورپ سے 36 کروڑ اور امریکا سے28 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔
پاکستانیوں نے گزشتہ 6 ماہ میں 17 ارب 84 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔