سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات کی 5 روز کی جانچ پڑتال میں سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ سروسز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
سی اے اے کے انسپکٹرز پی آئی اے کے عالمی معیار کے تحت مطلوبہ سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔