پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے صدرایمانوئلُ میکرون نے مشیل بارنیئرکو فرانس کا وزیراعظم مقررکر دیا ،سابق بریگزٹ مذاکرات کارمشیل بارنئیر کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،صدر ایمانوئل میکرون نے انتخابات کے بعد سیاسی تعطل کو توڑنے کے لیے یورپی یونین کے سابق بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کو فرانس کا اگلا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ ایلیسی پیلس نے گزشتہ روز کہا کہ مشیل بارنیئر کو ملک اور فرانسیسیوں کی خدمت کے لیے متحد حکومت بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔