ملک میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے سے ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 518 ڈالر ہے۔