بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت پراسیکیوشن کی درخواست پر 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن ٹیم نے کہا کہ پراسیکیوٹر عمیر مجید سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔
نیب پراسیکیوٹر عمیر مجید کے انتظار میں بھی سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کیا گیا تھا، تاہم پراسیکیوٹر عمیر مجید نہیں پہنچ سکے، وقفے کے بعد پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت کو آگاہ کیا۔
پراسیکیوشن ٹیم نے کہا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ بھی آچکا ہے لہٰذا اس کو بھی دیکھنا پڑے گا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوشن ٹیم کی استدعا پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔