• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار کمل ہاسن آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس کیلئے امریکا روانہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کہتے ہیں کہ حصول علم کےلیے عمر کی کوئی قید نہیں، مہد سے لحد تک علم حاصل کرنا چاہیے، اس مقولے پر بالی ووڈ اور جنوبی بھارت کی فلموں کے معروف اور سینئر اداکار کمل ہاسن نے عمل کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کورس کرنے گزشتہ ہفتے امریکا روانہ ہوگئے۔ 

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 69 سالہ کمل ہاسن نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کورس کرنے کےلیے اپنا اندراج ایک اعلیٰ معیار کے امریکی انسٹیٹوٹ میں کروایا ہے تاکہ وہ دنیا کی اس ایڈوانس ٹیکنالوجی سے خود کو آگاہ رکھ سکیں۔ 

واضح رہے کہ یہ 90 روزہ کورس ہے تاہم وہ صرف 45 دن کورس اٹینڈ کرکے بھارت واپس آئیں گے اور اپنے کاموں کی ذمہ داریاں پوری کرسکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید