• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی امکان ہے کہ 18 سے 20 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ کا خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ٹور سے متعلق آئی سی سی سے رابطہ ہوا ہے، ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب فاطمہ ثناء ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔