کراچی(این این آئی)پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیارپورت کے مطابق اعلیٰ سیکورٹی حکام نے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سروے میں تقریباً 3سال سے زائد کا عرصہ لگا۔سیکیورٹی حکام نے بتایاکہ سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔