• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشنل وجوہات، 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ، 20 تاخیر کا شکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مختلف ایئر لائنز کی آپریشنل وجوہات کی بناء پر آج فیصل آباد اور پشاور سے 3 غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مختلف ایئر پورٹس سے 20 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی سے فیصل آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 224 منسوخ کر دی گئی ہے۔ 

پشاور سے دبئی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 اور شارجہ سے پشاور کی پرواز پی کے 258 منسوخ کر دی گئیں۔ 

لاہور سے باکو کی پرواز جی 25047 اور 25048 کی آمد اور روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے جبکہ لاہور سے ریاض کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 725 پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔ 

کراچی لاہور کے درمیان پی کے 305 ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے اب شام ساڑھے 7 بجے جائے گی۔ 

کراچی سے جدہ کی پرواز پی ایف 714 میں 2 گھنٹے، کراچی سے جدہ ای آر 811 اور کراچی سے مدینہ کی پرواز پی کے 743 کی روانگی میں 1 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی سے استنبول کی پروازیں ٹی کے 708 اور 709 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 اور 331 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، یہ پروازیں رات ساڑھے 9 بجے کراچی سے روانہ ہوں گی۔ 

کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 214 میں 1 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں ای کے 614 اور 615 میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ 

غیر ملکی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پروازوں ایس وی 726 اور 727 میں 1 گھنٹہ، پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی پروازوں پی کے 233 اور 234 کی آمد اور روانگی میں بھی 1 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ 

اسلام آباد سے ریاض کی پرواز ای آر 807 تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ  پشاور سے دبئی اور شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید