• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ فضائیہ پر راشد منہاس شہید کو خراجِ عقیدت: تقریب میں بھائی انجم منہاس کی شرکت

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

یومِ فضائیہ کے موقع پر وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے پائلٹ نشانِ حیدر یافتہ شہید راشد منہاس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل عامر شہزاد تھے۔

تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی۔

شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر پھول رکھے گئے اور پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

7 ستمبر یومِ فضائیہ

ہر سال 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ منانا 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ناقابلِ فراموش کردار کی یاد دلاتا ہے۔ 

وہ تاریخی دن جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرأت اور بہادری کی لازوال مثالیں قائم کرتے ہوئے پاک سر زمین کی حفاظت کی تھی۔

راشد منہاس کی شہادت

واضح رہے کہ 20 اگست 1971ءکو پائلٹ راشد منہاس نے تربیتی پرواز کے دوران اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ اپنی تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمٰن طیارے میں سوار ہو گئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

20 سالہ راشد منہاس نے اپنی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کا رخ دشمن ملک کی بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں، اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔

راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر عطاء کیا گیا اور ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید