• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کی۔

یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا ہے کہ ایم ایم عالم نے 1 منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید